نیب ملتان کے زیر اہتمام” بد عنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار” پر  آگاہی سیمینار و واک کا انعقاد

9

ملتان،27 اپریل(اے پی پی):چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کے وژن کے مطابق ” دیانت داری کے فروغ اور بد عنوانی کے خاتمے ” کی مہم کو تیز کرتے ہوئے، آگاہی و تدارک و نگ نیب ملتان کے افسران نے گورنمنٹ گریجویٹ سول لائنز ملتان کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار بعنوان ” بد عنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار“ میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

 سیمینار کے دوران نیب ملتان کے افسران نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر نیب آفیسران نے نوجوانوں کے کردار کو ایک شفاف اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں بنیادی قرار دیا۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے اخلاقی اقدار اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے نیب کے عزم کا اعادہ کیا۔

 تقریب کا اختتام طلبہ کی تقاریر سے ہوا جنہوں نے ایمانداری، دیانت داری اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ آخر میں ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں نیب آفیسران، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔