ورلڈ بنک پروجیکٹس کا جائزہ اجلاس ،شہریوں کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے صاف شفاف طریقے سےسروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے،سینئر صوبائی وزیر

13

لاہور،09 اپریل(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگز یب کی زیر صدارت ورلڈ بنک پروجیکٹس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائر یکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان و دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں حکومت پنجاب اور ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔میکانائزڈ ایگریکلچر فلڈ ریزیلنٹ ویسٹ مینجمنٹ اور ایکو فرینڈلی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگز یب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ڈیجیٹائزیشن منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اور شہریوں کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے صاف شفاف طریقے سےسروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ مریم کی دستک ای خدمت مراکز ای بیز اور ای پے جیسے منصوبے ڈیجیٹائزیشن کی کامیابی کی مثال ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پنجاب کے طول و عرض میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے اور زراعت و ڈیری فارمنگ کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔میکنائزڈ ایگریکلچر منصوبوں پر پیش رفت اور ایگریکلچرل انوسٹمنٹ اور ایکو فرینڈلی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں کو سپر سیڈرز جدید زرعی مشینری کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔پنجاب میں فلڈ ریزلینٹ منصوبوں جاری پیش رفت اور چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے پیداورا بڑھانے کیلئے  امداد فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کے اجرا سے انقلابی نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔