وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات

16

لاہور، 23 اپریل ( اے پی پی ) : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاکٹر حسنات خان کو جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں نو تعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو امراض دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتے ہیں ۔