اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):محرکہ حق میں بہادری کی اعلیٰ مثال کیپٹن حذیفہ غازی نے کہاہے کہ عددی برتری کے باوجود بزدل دشمن کو میدان جنگ میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، معرکہ حق نے ثابت کر دیا کہ فتح تعداد سے نہیں اللہ کی مدد اور جذبہ ایمانی سے ملتی ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پاک فوج ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہے،پاکستانی سپاہی وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کیپٹن حذیفہ نے کہا کہ معرکہ حق میں پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ کون جیتا اور کون ہارا،افواج پاکستان نے اپنے سے 4 گنا بڑی فوج کو شکست دی، ملک اور عوام کیلئے پہلے بھی جانیں دیں اور ہمیشہ دیتے رہیں گے۔انہو ں نے کہا کہ عددی برتری کے باوجود بزدل دشمن کو میدان جنگ میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا،معرکہ حق نے ثابت کر دیا کہ فتح تعداد سے نہیں اللہ کی مدد اور جذبہ ایمانی سے ملتی ہے۔











