اسلام آباد ،25 اپریل ( اے پی پی) : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
وزیرِ اعظم اور ایرانی وزیرِ خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔











