لاہور،18 اپریل ( اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب سہ ملکی دورے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ صورتحال اور حالیہ دوروں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔











