لاہور،18 اپریل ( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ائرپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سینیئر ایڈوائیزر پنجاب علی ڈار نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا-











