لاہور، 28اپریل(اے پی پی): چیئرمین پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری وتجارت محمد منتہا اشرف نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی۔چیئرمین پی بی آئی ٹی اور چینی قونصل جنرل کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے فر وغ پر تفصیلی گفتگو اور چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے پنجاب کے صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مشن ’’ترقی پاتا پنجاب‘‘ پر عملدرآمد تیز جبکہ دونوں رہنماؤں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی بحالی و ترقی پر زور دیا۔ قونصل جنرل سُن یان نےچینی اور پاکستانی تاجروں کے درمیان تعاون بڑھانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع بڑھانے کیلئے کام کریں گے۔چیئرمین منتہا اشرف نے کہا کہ جلد کاروباری سیکٹر کے لیے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔











