قومی کرکٹرز کی پاکستان کرکٹ بورڈ پرومو ویڈیوز جاری، شائقین کو آسٹریلیا سیریز دیکھنے کی دعوت

7

لاہور، 25 مئی ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم “پی سی بی لائیو” کی کامیاب لانچنگ کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی تشہیری ویڈیوز جاری کر دی گئی ہیں، جن میں شائقین کو “پی سی بی لائیو” ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہوگی جو “پی سی بی لائیو” پر مفت اور خصوصی طور پر نشر کی جائے گی۔ شائقین میچز موبائل فون، ٹیبلٹ اور دیگر ڈیوائسز پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم “پی سی بی لائیو” لانچ کیا ہے جہاں شائقین قومی، ڈومیسٹک اور ویمنز کرکٹ کے میچز دیکھ سکیں گے۔ “پی سی بی لائیو” ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ میچز live.pcb.com.pk پر بھی دیکھے جا سکیں گے۔