اسلام آباد،04 مئی (اے پی پی ): آئی ایس پی آر نے “معرکۂ حق | میڈیا کی آنکھوں سے دیکھی گئی ایک فتح” کے عنوان سے نئی ڈاکومنٹری جاری کر دی ہے، جس میں عالمی میڈیا کی نظر سے پاکستان کی کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری عالمی میڈیا کے منظرنامے کو اجاگر کرتی ہے، جہاں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور یہاں تک کہ بھارتی میڈیا کی اسکرینوں پر بھی پاکستان کی جیت ایک ناقابلِ تردید سچ بن کر ابھری۔
فلم میں وہ لمحے دکھائے گئے ہیں جب بیانیہ بدل گیا اور اختلاف کے باوجود حقیقت کو تسلیم کرنا پڑا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ صرف ایک فتح نہیں، بلکہ وہ سچ ہے جسے دنیا نے دیکھا اور مان لیا۔











