اسلام آباد، 27 مئی ( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں صفائی آپریشن کا سرپرائز دورہ کیا۔
انہوں نے بارہ کہو اور سملی ڈیم روڈ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور موصول ہونے والی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت دی۔
اے ڈی سی جی نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے اور آلائشوں کے بروقت اخراج کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل ہو رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی سے متعلق شکایات ہیلپ لائن 1334 پر رپورٹ کریں تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے ۔











