شجاع آباد، 05مئی (اے پی پی): معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر شجاع آباد میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مکرم سلطان سہو کی قیادت میں ایک پروقار ریلی نکالی گئی، جس میں سول سوسائٹی، تاجران، صحافیوں، طلباء اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح شجاع آباد میں بھی اس اہم موقع پر خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی سے ہوا ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ ہو چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں ڈی ایس پی ضیاءاللہ خان، صدر پاکستان پریس کلب ندیم شاہ، جنرل سیکرٹری رانا ساجد نون، مظہر فرید انصاری، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران احمد حسن قریشی، صدر حاجی اختر قریشی، جنرل سیکرٹری خواجہ محمود الحق، صدر متحدہ انجمن تاجران خواجہ ہاشم، صدر صرافہ ایسوسی ایشن شعیب ریاض، سرپرست اعلیٰ چوہدری سکندر حیات، سرپرست چوہدری شوکت حیات، جنرل سیکرٹری تقی نقوی، صدر تاجران سرکلر روڈ راؤ عامر اسلام، صدر بیرون ریلوے گیٹ ملک عامر، سینئر صحافی دلشاد شیروانی، عبدالمالک آرائیں اور راؤ شہزاد سلیم ایڈووکیٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور ملکی دفاع میں کردار کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی یکجہتی کے اظہار کا عزم دہرایا۔











