اسلام آباد، 06 مئی ( اے پی پی): اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 کے دوران پاکستانی ٹینس اسٹار عقیل خان نے روس کے مکار کروشچیچکوف کو 6-3، 4-6 اور 6-0 سے شکست دے کر نہ صرف دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا بلکہ 46 سال کی عمر میں آئی ٹی ایف پروفیشنل میچ جیت کر ٹینس کی تاریخ کے معمر ترین کھلاڑی بننے کا منفرد عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک کے 86 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جہاں گذشتہ روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں پاکستان کے محمد شعیب اور مزمل مرتضیٰ نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، عقیل خان کی اس غیر معمولی کامیابی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور دیگر حکام نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کے لیے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔











