اسلام آباد، 06 مئی ( اے پی پی): چیئرمین پاک فرینڈ شپ یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر (تمغہِ خدمت) نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کہ 10 مئی 2025 کی تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان اور بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بارسلونا میں پورا مہینہ جشن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور بارسلونا کے بعد پرتگال، جرمنی، فرانس، بیلجیئم اور ہالینڈ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ دنیا کو پاکستانی قوم کے اتحاد اور غیرت کا پیغام دیا جا سکے۔











