فیصل آباد،06 مئی (اے پی پی): معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پرضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاک آرمی سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی نکالی گئی۔
ضلع کونسل چوک سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کی۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور معرکہ حق کوسال مکمل ہونے پرضلعی انتظامیہ نے متعدد پروگرامز کا شیڈول مرتب کیا یے۔
ریلی میں ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، اے ڈی سی جی انور علی، اے سی سٹی عادل عمر سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما فقیر حسین ڈوگر، حاجی اکرم انصاری، عمر اسرار، علما کرام محمد ریاض کھرل، مولانا حفیظ اور دیگر نے شرکت کی۔











