اسلام آباد، 06 مئی (اے پی پی): معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر حریت رہنما الطاف حسین وانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بنیادی طور پر ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کے بعد بھارت نے ایک اور حماقت کی کہ پاکستان کے اندر اور آزاد کشمیر کے اندر سولین سٹرکچرز پر انہوں نے میزائل فائر کیے اور سویلینز کو شہید کیا۔ پاکستان نے اس واقعے پر انٹرنیشنل انکوائری کا بھی کہا۔ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔ جس کے بعد پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ امریکی صدر کو مداخلت کرنا پڑی جس پر پاکستان نے سیز فائر کیا۔
معرکہ حق کے ایک سال کے بعد پاکستان ایک ڈپلومیٹک حب بن چکا ہے اس وقت پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے ایران اور امریکہ کی جنگ بندی کرائی جو ابھی تک جاری ہے۔











