اسلام آباد، 01 مئی ( اے پی پی): اسلام آباد، 01 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کر دیا اور سفارتی، بیانیاتی و جنگی محاذوں پر کامیابی حاصل کی جس کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام دلایا بلکہ تاریخ کے رخ کو موڑ دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پوری افواج نے جس صبر، حکمت عملی سے دشمن کے 8 جہاز بھارت کے گرائے وہ ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان نے ہر سطح پر آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔تاہم بھارت کی جانب سے منفی پراپیگنڈا جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ دشمن کو آج تک پاکستان کی آزادی کھٹکتی ہے اور وہ مسلسل سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔











