اسلام آباد، 13 مئی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو رواں برس مون سون کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلاف اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیش رفت اور اس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ رواں برس مون سون کے لیے پیشگی تیاری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔











