کوئٹہ، 19 مئی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے اور صوبائی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔











