وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات

8

ڈھاکہ، 10 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے ملاقات  کی ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ایران امریکہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا ۔

ملاقات میں تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق  کیا گیا،تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر  بھی اتفاق  ہوا۔

اس کی علاوہ  بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹر ی محمد نذر الاسلام،ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں،ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین،پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔