وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے زیر اہتمام معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر پروقار یادگاری تقریب کا انعقاد

16

اسلام آباد، 01 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وزارت اطلاعات کے نمائندوں، جڑواں شہروں سے طالبہ و طالبات، نوجوان، سماجی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن بھارت کے جھوٹے دعووں کو ملیا میٹ کردیا، معرکہ حق میں پاکستان کو سفارتی، بیانیے اور جنگی محاز پر وہ فتح دلائی جس کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کا مقصد آپریشن بنیان المرصوص اور افواج پاکستان کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کے دوران طلبہ نے وفاقی وزیر کے ہمراہ موم بتیاں روشن کیں اور شہداء کی یاد میں پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔