وفاقی وزیر مذہبی امور اور وزیر ریلوے کی ملاقات، عوامی سہولیات بہتر بنانے پر اتفاق

12

اسلام آباد، 14 مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی سہولیات اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، عوامی خدمت کے منصوبوں کی بہتری اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اس موقع پر سردار محمد یوسف نے شہید ریلوے ملازم لیاقت کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت جیسے بہادر افراد قومی اثاثہ ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں اصلاحات اور مسافروں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سردار محمد یوسف نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔