مکہ مکرمہ ، 20 مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے میدانِ عرفات کا دورہ کیا، پاکستانی عازمین حج کے لیے مختص کیمپوں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے عرفات میں قائم ڈسپنسریوں، صوفہ کم بیڈز، واش رومز، کچن و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری عازمین حج کے لیے منی عرفات کی سہولیات پہلے سے بڑھ کر ہونگی، مشاعر میں تازہ پکا پاکستانی معیار کا کھانا مہیا کیا جائے گا، حج دراصل وقوف عرفات کا نام ہے،سعودی حکومت اور راجحی کمپنی نے مشاعر میں بہترین انتظامات کیے ہیں:،ناظمین اور گائیڈز کے ذریعے حجاج کرام کی ہمہ وقت رہنمائی کی جائے گی، بہترین سہولیات کی بدولت حجاج کرام یکسوئی سے عبادت کر سکیں گے۔











