پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات، چینی ریسٹورنٹ میں ثقافتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی جھلک

1

اسلام آباد، 19 مئی (اے پی پی): پاکستان چین دوستی کی 75 سالہ تقریبات کے موقع پر چینی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے محمد ایون شاہ  نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چینی باشندوں کے ساتھ گھریلو ماحول میں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں چینی کھانوں کو تیار کرنا سیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی باشندے انسانیت کی قدر کرتے ہیں اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

محمد ایون شاہ نے کہا کہ کام کے حوالے سے چینی افراد ملازمین کو مکمل عزت دیتے ہیں۔