ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور نئے ٹرمینل کے لیے اراضی کا جائزہ

9

اسلام آباد، 19 مئی ( اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ائیر وائس مارشل ذیشان سعید نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

 ایئرپورٹ آمد پر مینیجر، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس قادری اور آفیسر کمانڈنگ اے ایس ایف نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی پی اے اے کو موجودہ مسافر ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع، نئے اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر سمیت نئے مسافر ٹرمینل بلڈنگ کے مجوزہ منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اسکردو کے اعلیٰ حکام سے ایک اہم ملاقات بھی کی، جس میں ایئرپورٹ سے متعلق مختلف امور بالخصوص مجوزہ نئے مسافر ٹرمینل کے لیے اراضی کی فراہمی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔