انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز زیر اہتمام “افریقہ ڈے 2026” کے موقع پر خصوصی تقریب

2

اسلام آباد، 18 جون ( اے پی پی): انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز  کے تحت قائم سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (CAMEA) نے “افریقہ ڈے 2026” کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

 تقریب میں سابق وزیر خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان اور چیئرمین آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود، الجزائر کے سفیر اور افریقی سفارتی کور کے قائم مقام ڈین براہیم رومانی سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی سفرا اور مندوبین نے شرکت کی۔ مقررین نے پاک-افریقہ تاریخی تعلقات، اقوامِ متحدہ میں مشترکہ موقف اور تجارتی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوا بازی، بینکنگ چینلز، زراعت، ٹیکنالوجی اور گوادر پورٹ کے ذریعے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر افریقی مشنز کی جانب سے ثقافتی اور تجارتی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے جنہیں سفارت کاروں، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے سراہا۔