بشکیک، 5 جون ( اے پی پی): کرغزستان میں ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ کا اجلاس، تمام وزرائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا گیا۔ کرغزستان کے روایتی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی، بھارتی وفد کی موجودگی میں فنکاروں نے خوبصورت دھن پر پاکستان سے محبت کے اظہار کا گیت گایا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرغزستان کے روایتی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کو سراہا۔











