اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی): سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اور فارمر وائس پریزیڈنٹ آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے بجٹ 2026-27 کے حوالے سے فکسڈ ٹیکس نظام کے متعارف کروانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجر برادری سے مشاورت کر کے ان کے لیے اقدامات کیے ہیں جو کہ بہت حوصلہ افزا ہے۔











