رکن قومی اسمبلی صبا صادق کا بجٹ کو عوام دوست قرار دینا، حکومت کی پالیسیوں کی تعریف

4

اسلام آباد12جون (اے پی پی ): رکن قومی اسمبلی صبا صادق نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا مختلف معاشی اور معاشرتی مسائل کا شکار ہے، اور ایسے حالات میں پاکستان کی موجودہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ایک مشکل کام تھا، لیکن وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے عوام کے سامنے خود کو سرخرو کیا ہے۔

صبا صادق نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی اس بات پر قائل کیا ہے کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے اور کم آمدن والے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں کے لیے کیے گئے اقدامات عوامی ریلیف میں اہم کردار ادا کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ حکومت نے عوامی مفاد میں بہتر فیصلے کیے اور قوم کے سامنے مثبت کردار ادا کیا۔