ممبر قومی اسمبلی سائرہ تارڑ نے بجٹ کو حوصلہ افزا قرار دے دیا

2

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی سائرہ تارڑ نے وفاقی بجٹ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت نے خصوصاً تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو نمایاں ریلیف فراہم کیا ہے۔

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں میں مختلف رعایتیں دی ہیں اور بجٹ انتہائی محنت سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اظہارِ امید کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اس کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔

سائرہ تارڑ نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اگرچہ ملک و خطے کو بڑے چیلنجز کا سامنا رہا ہے اور بعض شعبوں میں مطلوبہ کام نہیں ہو سکا، تاہم اس کے باوجود یہ ایک حوصلہ افزا بجٹ ہے اور حالات میں مزید بہتری آئے گی۔