صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص

6

اسلام آباد، 12جون(اے پی پی ):پی ایس ڈی پی کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کئے گئے  اورمالی سال 2026-27 میں صنعت و پیداوار کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے ۔ جبکہ حب سپیشل اکنامک زون کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ انڈسٹریل زونز میں آٹومیشن سینٹرز کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، علاوہ ازیں ایس ایم ای سہولیات کے فروغ کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی انڈسٹریل پارک کے لیے 4 ارب 48 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، اسی طرح سمیڈا کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پی ایس ڈی پی میں صنعتی ترقی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کو ترجیح دی گئی۔