اسلام آباد،12جون(اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 ارب 62 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،مالی سال 2026-27 میں وزارت منصوبہ بندی کے خصوصی اقدامات کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے جبکہ بلوچستان میں 2022 کے سیلاب بحالی پروگرام کے لیے 17 ارب روپے مختص کئے گئے۔ اسی طرح پراجیکٹ لائبلٹی کے لیے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ، سی پیک سیکرٹریٹ کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،سی پیک سینٹر فار ایکسی لینس کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نیشنل سینٹر برانڈ ڈویلپمنٹ کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ راستہ ریسرچ پروگرام کے لیے 36 کروڑ روپے مختص کئے گئے اورپی ایس ڈی پی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔











