مدینہ منورہ میں وزارت مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک

7

مدینہ منورہ، 18 جون(اے پی پی):  مدینہ منورہ میں وزارت مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک ہو گئیں، حجاج کرام سے ملاقاتیں، رہائش، کھانے، عملہ و دیگر سہولیات پر فیڈ بیک لیا، حجاج کرام نے سرکاری حج سکیم کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن مکمل، جبکہ مدینہ منورہ سے 30 جون تک جاری رہے گا،مکہ میں سرکاری حجاج 6 ہزار رہ گئے، مدینہ منورہ میں 27 ہزار حجاج موجود ہیں۔

حجاج کرام شیڈول اور عملہ کی ہدایات کے مطابق وطن واپسی کی تیاری مکمل رکھیں۔ حجاج کرام کو پالیسی کے مطابق وزن کی حد کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

حجاج کرام کو مسجد نبوی شریف میں ریاض الجنہ کی زیارت مرحلہ وار مکمل کروائی جا رہی ہے۔