وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان  کی ملاقات

10

اسلام آباد 03 جون (اے پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک سہیل خان اور حافظ میاں نعمان نے  اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ممبران نے خطے کی کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کے امور پر بریف کیا اور متعلقہ حلقوں میں جاری فلاحی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔