اسلام آباد، 01جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارتِ صحت کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیرِ قومی صحت نے شعبہ صحت میں جاری اور آئندہ منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے شعبہ صحت میں جاری اصلاحات اور پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے دیگر موذی امراض کے خاتمے کے لیے وزارتِ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔











