وزیراعظم کے کوارڈینیٹر سردار یاسر الیاس کا تقریب سے خطاب

3

اسلام آباد، 29 جون (اے پی پی ): وزیراعظم کے کوارڈینیٹرر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے اسلام آباد میں ایتھوپین ٹورزم پروموشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان سیاحت کے فروغ سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کی غرض سے بیرون ملک سفر کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے سیاحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔ ایتھوپیا کے پاس دنیا کے حسین ترین نیشنل پارک ہیں جبکہ پاکستان بھی قدرتی خوبصورتی سے مالا مال خطہ ہے، دونوں ممالک میں سیاحتی روابط یہاں کے لوگوں کو قریب لا سکتے ہیں جو دو طرفہ تعلقات کو فائدہ پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے ہم ایک بہت بڑی بین المذاہب امن اور مذہبی سیاحت پر کانفرنس منعقد کرنے جا رہے ہیں۔