اسلام آباد، 12جون(اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 64,080 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، مالی سال 2026-27 میں جاری سکیموں کے لیے فنڈز تجویز کئے گئے جبکہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام کے لیے 63,000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، اسی طرح دارالحکومت میں ٹیکنالوجی کے فروغ منصوبے کے لیے 563.849 ملین روپے مختص کئے گئے ،سیکیورٹی اور توانائی کی بچت کے منصوبے کے لیے 194.017 ملین روپے مختص جبکہ کراچی میں قومی آرکائیوز کی عمارت کی بحالی کے لیے 298.281 ملین روپے مختص کئے گئے۔
اسلام آباد میں نیشنل آرکائیوز کی عمارت کی بحالی کے لیے 23.853 ملین روپے مختص جبکہ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ جاری سکیموں کے لیے تجویز کیا گیا اورپی ایس ڈی پی میں عوامی فلاحی منصوبوں کے تسلسل کو ترجیح دی گئی۔











