پی ایس ڈی پی کے تحت  قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے 445ملین روپے کا بجٹ مختص

4

 اسلام آباد،12 جون(اے پی پی): مالی سال 2026-27 کے تحت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے 445 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت   قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن  کے پہلے سے جاری 3 منصوبوں میں آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے شعبہ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکے قیام ،مزار قائد پرایوان نوادرات قائداعظم اور اسلام آباد میں  نیشنل کلچرل ہیریٹیج انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ شامل ہے۔