کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،آزاد کشمیر میں معمولات زندگی رواں دواں

1

مظفرآباد،12 جون (اے پی پی ): آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت پورے خطے میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔مظفرآباد میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ شہر کے کاروباری مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی مکمل بحال ہے۔شہریوں نے اپنے روزمرہ کے کام معمول کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دفاتر، اسکولز اور پبلک ٹرانسپورٹ بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذموم عزائم اور بدامنی کے ایجنڈے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔