سیالکوٹ، 19 جولائی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ایل اے 36 جموں 3 سیالکوٹ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن آزاد کشمیر میں تاریخ رقم کرے گا، ۔یہ الیکشن کشمیر کاز کے ساتھ محبت کا الیکشن ہے،یہ الیکشن کشمیریوں کے شہدا کے خون کا حق مانگ رہی ہے،کشمیریوں کی حفاظت کا الیکشن ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں،بچپن سے کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں،جس پس منظر میں آج الیکشن ہو رہے ہیں اس سے قبل ایسے ماحول میں الیکشن نہیں ہوئے۔پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہ میں بنیادی طور پر کشمیری ہوں لیکن جنہوں نے دو لاکھ جانوں کے نذرانے دئیے انکی خاک کے برابر نہیں ہوں،کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، اگر میں نے کسی جگہ کا موازنہ کیا ہے وہ اس لئے کشمیری ویلی میں پاکستان کا پرچم اٹھا کر پاکستان کا نعرہ لگا رہے ہیں انکا مقام ہے، جنہوں نے خون دیا ان کا مقام ہے،ہمیں آزادی گھر بیٹھے ملی ہے،ہمیں ان جانوں کے نذرانوں سے آزادی ملی ہے جنہوں نے خون بہایا ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہاں ننگی گالی دی جاتی ہیں پاکستان کو یہ تفریق اور موازنہ میں اپنے لئے بھی کرتا ہوں کہ میں بھی کشمیری ہوں، میں ان علاقوں کا نام نہیں لینا چاہتا وہ مجھے پھر گالیاں نکالیں گے،میں جن کی بات کر رہا ہوں انکی انگلی سے خون تک نہیں نکلا کشمیر کے لئے، جن کے ہاتھوں میں سرینگر میں پاکستانی پرچم ہے انہیں اندازہ ہے کہ اس کی قیمت کیا ادا کرنا پڑے گی،وہ جیلوں میں زندگی گزار رہے ہیں، کشمیری خواتین جیل کاٹ رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بجوات میں سرحد پر بیٹھا جموں کا مہاجر کشمیر میں بیٹھے ہوے سے کہیں بہتر ہے،میں کسی کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ نہیں بولتا،لندن میں بیٹھے کاٹھے کشمیری پاکستان اور پاک افواج کو ننگی گالیاں دیتے ہیں۔جو پاکستان کی سینہ تان کا حفاظت کرتا ہے اس کی عزت کریں،ہمیں کہا جا رہا ہے آج ہم پانی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں تو پانی بھارت سے آتا ہے ،مشکل وقت میں جو ساتھ دے اسے ساری زندگی یاد رکھتے ہیں، ہم نے تو ہر چیز ان کے نام کر دی ہے،سیالکوٹ کی تاریخ جموں کے مہاجرین نے اس سر زمین پر رقم کی ۔وزیر دفاع نے مذید کہا کہ کیا برطانیہ میں بیٹھا ہوا کشمیری ان کشمیریوں کی برابری کر سکتا،کشمیر کی ویلی میں بیٹھے پاکستانی نعرہ لگانے والے سینکڑوں نوجوانوں کو اٹھایا گیا جو گھر نہیں پہنچے،وہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھ کر پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں ،کوئی قربانیوں سے رشتہ بناتا ہے اور کوئی گھر بیٹھ کر بناتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری فوج کو گالی دی جاتی ہے جس نے چار ہزار سے زائد قربانیاں گزشتہ دو چار سالوں میں دیں ہیں ،پاکستان کا نام ایران اور امریکہ کی جنگ میں تھوڑی دیر بعد ٹی وی پر نظر آتا ہے ،فیلڈ مارشل کا رشتہ وطن سے محبت ہے،ہم نے سات دہائیوں میں منزلیں گم کر دیں ہیں،جن کو عوام نے حکمرانی کے لئے چنا آپکی قیادت اور فوج کی وطن کے ساتھ محبت تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔ ہمارا شہدا اور عازیوں کو سلام ہے جنہوں نے وطن کی عزت رکھی۔وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائڈ اعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے،یہ محض نعرہ نہیں تھا بلکہ دو قومی نظریہ کی بنیاد تھی،اتنے کوفے لوگ احسان فراموش نہیں تھے جتنے راولا کوٹ میں تقریریں کرنے والے ہیں۔











