صدر آصف علی زرداری کی بیشکیک آمد، کرغز پارلیمنٹ کے اسپلکر اور پاکستانی سفیر نے استقبال کیا

5

بشکیک ، 8 جولائی ( اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے سرکاری دورے کے اگلے مرحلے پر ماناس انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بیشکیک پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر کرغز جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ماماتالیف مارلن ابدیرخمانووچ اور کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر خان نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس سے قبل، صدر آصف علی زرداری کو ایسی-کول ایئرپورٹ، تامچی پر کرغزستان کے صدر سادر جباروف نے خود الوداع کیا تھا۔