ملتان، 21 جولائی ( اے پی پی): ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ جاری ہے،جس میں کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں بھرپور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔ کیمپ کے دوران ہیڈ کوچ شاہد انور نے بیٹرز کی تکنیک اور شاٹ سلیکشن کو بہتر بنانے پر کام کیا، جبکہ فاسٹ بولنگ کوچ راؤ افتخار انجم اور سپن بولنگ کوچ زوہیب خان نے بالترتیب فاسٹ بولرز اور سپنرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے خصوصی سیشنز کروائے۔
علاوہ ازیں فیلڈنگ کوچ ہمایوں فرحت کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی جدید مشقیں بھی کیں۔ بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید جلا بخشنے پر مبنی یہ کیمپ اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔











