لاہور، 24 جولائی ( اے پی پی ) منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور زاہد پرویز وڑائچ نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین لاہور وژن کے تحت ہارٹی کلچر ایجنسی (پی ایچ اے) لاہور کی جانب سے شروع کی گئی ۔پلانٹس فری ہوم ڈیلیوری مہم کامیابی سے جاری ہے،15 جولائی سے اب تک پی ایچ اے کی ہیلپ لائن 1399 پر 1,361شہری مفت پودوں کے حصول کے لیے رابطہ کر چکے ہیں، جن میں سے 1,171 شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت پودے فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی 168 زیر التواء آرڈرز پر بھی جلد عمل درآمد مکمل کر لیا جائے گا۔ ایم ڈی نے بتایا کہ پی ایچ اے کی خصوصی ٹیمیں شہریوں کے گھروں تک مفت پودے پہنچانے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار مالیوں کے ذریعے انہیں خود لگا بھی رہی ہیں ۔
ایم ڈی پی ایچ اے زاہد پرویز وڑائچ نے لاہور کے شہریوں سے اپیل کی کہ ہیلپ لائن1139پر رابطہ کرکے مفت پودے حاصل کریں، اپنے گھروں اور محلوں میں شجرکاری کو فروغ دیں۔











