راولپنڈی ،11 جولائی ( اے پی پی): پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیمپ کا تیسرا روز ہے۔
ہفتے کے روز کھلاڑی سناریو بیسڈ میچ کے دوسرے دن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ڈرلز کروائیں۔ سناریو میچ میں باؤلرز سے مختلف صورت حال میں سپیلز کروائے جا رہے ہیں۔ سکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو میچ کے دونوں دن مختلف پیئرز میں بیٹنگ کرنے کا بھی موقع دیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کل کے دن آرام کرے گی۔پاکستان ٹیسٹ سکواڈ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔











