کوئٹہ ( اے پی پی ) حب کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا کی ہدایت پرحب میں5 اگست”یومِ استحصالِ کشمیر”کے موقع پر یکجہتی واک کاانعقادکیا گیا۔حب صنعتی شہر حب کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔حب ریلی اسسٹنٹ کمشنر مہیم جان سول سوسائٹی رہنما یعقوب ساسولی کی زیرقیادت نکالی گئی ۔
حب ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل جاویدجمالی سکولوں کے طلبہ، شہریوں نے شر کت کی ۔یوم استحصال کشمیرمنانے کامقصد انڈیا اسرائیل سمیت دنیا کوباورکرانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پر لڑے گا۔تعلیمی اداروں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم اجاگر کرنے کےلئیے خصوصی پروگرامزکاانعقاد کیا گیا۔











