رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو

3

اسلام آباد، 25 اگست (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ ایک عظیم دن ہے، یہ وہ دن ہے جس کی نسبت سے کائنات کی تخلیق ہوئی، اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کو رحمت بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا۔

اے پی پی  ویڈیو نیوز سروس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن اپنی عظمت اور فضیلت کے اعتبار سے منفرد ہے، ہمیں اس کی عظمت و تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بھرپور انداز میں منانا چاہیے۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہمیں اس عظیم دن کی مناسبت سے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا اور ان پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد اور یکجا رہیں گے تو ان شاء اللہ پاکستان کو مزید بلند مقام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور سربلندی کے لیے قومی یکجہتی کو ہر قیمت پر قائم رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا یہ عظیم دن ہمیں محبت، اخوت، اتحاد اور باہمی احترام کا پیغام دیتا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ہم ملک کو مزید مضبوط اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔