ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں متحرک، ریلوے اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن

0

لاہور 18اگست(اے پی پی) شہر بھر میں مثالی صفائی انتظامات کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں عوامی اور رش والے مقامات پر متحرک ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن لاہور کے اندرونی حصوں، پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز اور اطراف کے علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔جبکہ ریلوے اسٹیشن لاہور سے ملحقہ علاقوں میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے 250 سے زائد عملہ تعینات ہے۔بہترین صفائی سہولیات کے لیے نولکھا، ریلوے روڈ، بادامی باغ، لاری اڈہ پر مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ اور واشنگ کاعمل مکمل کیا جبکہ حاجی کیمپ،ایمپریس روڈ میکلوڈ روڈ ،نکلسن روڈ اور دل محمد روڈ پر بھی صفائی ٹیمیں اور مشینری تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صاف ماحول کی فراہمی ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابط کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔