سندھ ہزاروں سال قدیم تہذیب، ثقافت اور صوفی روایات کا امین ہے، نہال ہاشمی

0

اسلام آباد، 6 اگست )اے پی پی): سندھ ہزاروں سال قدیم تہذیب، ثقافت اور صوفی روایات کا امین ہے اور محبت، رواداری، مہمان نوازی اور مذہبی ہم آہنگی کی روشن مثال ہے، جہاں مختلف تہذیبوں اور روایات نے ہمیشہ باہمی احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے “نقوشِ وطن” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا پیغام امن، انصاف اور انسانیت کا پیغام ہے، جو آج بھی معاشرے کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجرک، سندھی ٹوپی اور روایتی دستکاریاں سندھ کی ثقافتی شناخت کا نمایاں حصہ ہیں اور ہزاروں افراد کے لیے روزگار کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی تمام ثقافتیں ہماری مشترکہ قومی شناخت اور قومی طاقت کی علامت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافتیں پاکستان کا مشترکہ قومی ورثہ ہیں، جن کے فروغ اور تحفظ سے قومی یکجہتی مزید مضبوط ہوگی۔