قومی اسمبلی کا اجلاس، مرحوم رکن ملک محمد اقبال چنڑ کو خراج عقیدت پیش

0

اسلام آباد،17 اگست(اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس    پیر کو پارلیمنٹ  ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔

 ایوان نے مرحوم رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپیکر نے مرحوم ایم این اے کے اعزاز میں ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی، قومی اسمبلی کی روایت کے مطابق اگر کوئی موجودہ رکن انتقال کر جاتا ہے تو کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

 ایوان کا اجلاس اب کل 2 بجے تک ملتوی ہوا۔