وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر  جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

5

اسلام آباد : 6 اگست، ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے آج وزیراعظم  ہاؤس میں  ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر نے  وزیراعظم کو چین کے صدر  شی جن پنگ کا ایک خط پیش کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم پاکستان  کے خط پر اظہارِ تشکر کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے چین کے ساتھ ‘آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے عوامی سطح پر رابطوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے مابین تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 ملاقات میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔